• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وائٹ ہاؤس کی امریکی صدر کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط کی تصدیق

وائٹ ہاؤس کی امریکی صدر کی جانب سے عمران خان کو لکھے گئے خط کی تصدیق

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کی تصدیق کردی۔ترجمان امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کا کہنا ہے خط میں پاکستان سے افغان مصالحت کیلیے مکمل حمایت کی درخواست کی گئی۔خط میں نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے تعاون پر زور دیا گیا اور واضح کیا گیا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کی مدد پاک امریکا شرکت کے لیے بنیادی اہمیت رکھتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان میں صلاحیت ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر طالبان کے ٹھکانے نہ بننے دے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے ٹی وی اینکرز اور سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں خط لکھا ہے، جس میں پاکستان سے افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے تعاون مانگا گیا ہے۔بعدازاں دفتر خارجہ کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے درمیان مل کر کام کرنے کے مواقع تلاش کرنے اور نئی شراکت داری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مسئلہ افغان کے مذاکراتی تصفیے کے لیے پاکستان سے تعاون طلب کیا ہے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply