• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی جائے پیدائش ‘اقبال منزل

‘ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی جائے پیدائش ‘اقبال منزل

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی سیالکوٹ میں جائے پیدائش کو اقبال منزل کے نام سے جانا جاتا ہے، شہری آج بھی جب شہری علامہ اقبال کے زیراستعمال اشیاء دیکھتے ہیں تو ان کی آنکھیں عقیدت سے بھر آتی ہیں۔سیالکوٹ کا محلہ کھیتیاں، خود پر جتنا ناز کرے کم ہے کہ یہاں ایک ایسا بطل جلیل پیدا ہوا جس نے برصغیر کے مسلمانوں کے دل میں آزادی کی روح پھونکی۔شیخ نور محمد کے نور نظر کا نام محمد اقبال رکھا گیا، اسی اقبال منزل میں علامہ کا بچپن گزرا۔اقبال منزل میں علامہ اقبال کے زیر استعمال اشیاء اور کتابیں موجود ہیں جبکہ نایاب تصاویر بھی عوام کی توجہ کا مرکز ہیں۔اقبال منزل میں موجود ہر شے قومی ورثہ ہے جس کی حفاظت حکومت اور عوام سمیت سب پر لازم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply