• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پہلے ون ڈے میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 47 رنز سے شکست

پہلے ون ڈے میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 47 رنز سے شکست

دبئی: نیوزی لینڈ کو ون ڈے میں ہرانا پاکستان کیلئے کڑا امتحان بن گیا۔ ابوظہبی میں سیریز کا پہلا ون ڈے کھیلا گیا جس میں کیوی ٹیم نے گرین شرٹس کو 47 رنز سے آؤٹ کلاس کردیا۔ 266 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی۔ 86 پر 6 وکٹیں گریں تو میچ پاکستان کی گرفت سے نکل گیا۔ پوری ٹیم 219 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ٹرنٹ بولٹ اور فرگیوسن نے تین تین وکٹیں لیں۔یہ 13میچوں میں پاکستان کو نیوزی لینڈ سے 12ویں شکست ہے، جس کے بعد مہمان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی۔زید اسٹیڈیم میں کیوی ٹیم نے پہلی باری لی۔ ٹیلرنے 80، لیتھم نے 68 رنزبنا ڈالے۔ شاداب خان اورشاہین نے 4، 4 وکٹیں اڑائیں۔ پھربھی اسکور 9 وکٹوں پر266 بن گئے۔جواب میں ٹاپ اورمڈل آرڈرنے غیرذمہ داری دکھائی۔ کپتان سرفرازاحمد اورعمادوسیم نے فائٹ بیک کی اور ففٹیاں بنا کروکٹ گنوابیٹھے۔ 48ویں اوورمیں ٹیم 219 رنز پر ڈھیرہوئی۔مختصرفارمیٹ میں اپنی بیٹنگ سے شاہینوں کی نیا پارلگانے والے پاکستانی بلے باز نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میں ہی فلاپ ہوگئے۔ ؎فخرزمان، بابراعظم اورمحمد حفیظ ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہیں ہوسکے۔فارمیٹ بدلہ تو ٹاپ آرڈر کا کھیل بھی بدل گیا۔ اٹھارہ اننگزمیں تیز ترین ہزار رنز بنے، لیکن فخرزمان اس کے خمار سے باہر نہ نکل سکے۔اگلی چھ اننگزمیں بمشکل ستاون رنز بن پائے۔ پہلے ون ڈے میں ایک ہی رن بنانے کی زحمت کی۔ بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں یہی کارنامہ انجام دیا۔ لیکن ون ڈے میں آتے ہی باہرکی گیند کو چھیڑبیٹھے اور کھاتہ ہی نہ کھول سکے۔محمد حفیظ جو ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ہیرو رہے۔ یہاں گیند سے بلا ہی نہ لگ سکا۔ بغیرکوئی رن بنائے چلتے بنے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آخری اوورز میں بولنگ خراب ہوئی، بڑا اسکور بن گیا، بیٹنگ میں  بھی غلطیاں ہوئیں جس کی وجہ سےشکست ہوئی۔نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے بیٹنگ اور بولنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔نیوزی لینڈ کے ٹرنٹ بولٹ نے پاکستان کیخلاف ہیٹ ٹرک کرڈالی۔ کیوی فاسٹ بولر نے فخرزمان، بابراعظم اورمحمد حفیظ کو مسلسل تین گیندوں پر چلتا کیا۔ڈینی موریسن، شین بونڈ کے بعد بولٹ ہیٹ ٹرک کرنے والے نیوزی لینڈ کے تیسرے بولر ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply