صحافی کے سوال پر صدر ٹرمپ آگ بگولا

واشنگٹن: امریکی الیکشن میں روسی مداخلت کے سوال پر صدر ٹرمپ آگ بگولا ہوگئے، سی این این کے صحافی کو دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں امریکا چلاتا ہوں اور تم سی این این۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ سی این این کے صحافی پر بھڑک اٹھے۔ صحافی کو چُپ ہونے کا کہا اور بولے کسی روسی مداخلت کو نہیں مانتے، سب افواہ ہے، بیٹھ جاؤ، بہت ہوگیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی چینل کے لیے شرمناک ہے کہ تم جیسے رپورٹر رکھے ہوئے ہیں، تم غلط خبریں دیتے ہو، چینل انہیں چلاتا ہے، تم لوگوں کے دشمن ہو۔صحافی سے مائیک چھین کر اسے وائٹ ہاؤس سے نکال دیا گیا، داخلے پر بھی پابندی لگادی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply