فاروق ستار بھی پاکستان کوارٹرز میں موجودرہے

کراچی:ایم کیوایم کے رہنماء فاروق ستار بھی پاکستان کوارٹرز میں موجودرہے، انہوں نے پوچھا کہ عمران خان کہاں ہیں؟ سندھ حکومت کہاں ہے؟ ۔بدھ کو پاکستان کوارٹرز میں مظاہرے کے دوران فاروق ستار معاملے کو حل کرانے کی کوشش کرتے رہےلیکن معاملہ ان کے ہاتھ میں دکھائی نہ دیا۔آج نیوز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کہاں ہیں؟گورنر اسماعیل فون نہیں اٹھا رہے، سندھ حکومت ناکام ہوگئی ۔فاروق ستار کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ انسانی اور اخلاقی ہےپولیس گلیوں میں پہنچ کر شیلنگ کررہی ہے، بارہ افراد کو گرفتار اور چالیس کو زخمی کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام کو پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کی سزا دی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply