• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امن کیلئے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں،وزیرخارجہ

امن کیلئے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں،وزیرخارجہ

اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ امن کیلئے پاکستان کی خدمات سب کے سامنے ہیں، ہم نےدہشتگردی کیخلاف بڑےپیمانےپراقدامات کئےہیں۔بدھ کو وزارت خارجہ میں اقوام متحدہ کے 73ویں دن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے طے کردہ مقاصد کے حصول کیلئے کوشاں ہے ،7دہائیوں سے مسئلہ کشمیرحل طلب ہے اورسیکورٹی کونسل نے چپ سادھ رکھی ہے ۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بھی اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔شاہ محمود قریشی نے کہا قیامِ امن کیلئے پاکستان کی خدمات اقوامِ عالم کے سامنے ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔خطاب کے بعد وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل ڈی ایٹ سے بھی ملاقات کی،جس میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply