• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا مایوس کن ہے، دفترخارجہ

حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا مایوس کن ہے، دفترخارجہ

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے کشمیر کی حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا مایوس کن ہے۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد گذشتہ 70 برس سے جاری ہے جو کہ ایک جائز فعل ہے اور پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 70 برس میں بھارتی قابض افوج نے نہتے کشمیریوں پر طاقت کا بے جا استعمال کیا جو کہ اب بھی جاری ہے۔پاک،بھارت تعلقات کے حوالے سے دفترخارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں بنیادی مسئلہ کشمیر کا ہے جس کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کی حریت پسند تنظیم حزب المجاہدین کو بھارت کے قبضے کے خلاف حالیہ احتجاج پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر لیا تھا، اس سے قبل امریکی حکومت حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کو بھیعالمی دہشت گردقرار دے چکی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply