• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شہباز گل کا سی ٹی اسکین مکمل، میڈیکل بورڈ میں مزید 2 ڈاکٹر شامل

شہباز گل کا سی ٹی اسکین مکمل، میڈیکل بورڈ میں مزید 2 ڈاکٹر شامل

شہباز گل کو مزید ٹیسٹوں کے لیے امراض قلب کے شعبے سے دوسرے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ میڈیکل بورڈ میں بھی دو ڈاکٹرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو پمز میں امراض قلب کے شعبے سے ٹیسٹوں کےلیے دوسرے وارڈ منتقل کیا گیا، جہاں ان کے سی ٹی سکین کے بعد انہیں واپس کارڈیولوجی وارڈ شفٹ کر دیا گیا۔۔شہباز گل کے گزشتہ رات ہونے والے ٹیسٹ آج دوبار ہ کیے جا رہے ہیں۔

شہباز گل کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ میں مزید دو ڈاکٹرز کو شامل کر لیا گیا۔میڈیکل بورڈ نیورو آرتھو سرجری ،کارڈیالوجی، پمونالوجی سمیت 6 ڈاکٹر ز پر مشتمل ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شہباز گل سے بورڈز کے ڈاکٹرز کے علاوہ کسی کو بھی ملنے کی اجازت نہیں۔ میڈیکل بورڈ ذرائر کے مطابق گزشتہ رات رہنما پی ٹی آئی شہباز گل بہت اسٹریس میں تھے ،آج مکمل آرام کا کہا گیا،

ذرائع کا کہنا ہے کہ رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو بچپن سے سانس کی تکلیف ہے ، ادویات بھی دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے عدالتی حکم پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا تھا جس کے بعد طبیعت ناساز ہونے پر انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply