• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کلثوم نوازکی نماز جنازہ آج ریجنٹ پارک لندن میں اداکی جائےگی

کلثوم نوازکی نماز جنازہ آج ریجنٹ پارک لندن میں اداکی جائےگی

لندن :سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ آج ریجنٹ پارک لندن میں اداکی جائے گی۔جمعرات کو سابق خاتون اول کلثوم نوازکی نماز جنازہ آج 12:30 بجے لندن کے ریجنٹ پارک مسجد میں ادا کی جائے گی، نماز جنازہ کے بعد مرحومہ کا جسد خاکی پاکستان لایا جائے گا۔نماز جنازہ میں شہباز شریف ، نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں حسن اور حسین نواز سمیت دیگر لیگی رہنماء شرکت کریں گے جبکہ تدفین 14ستمبر کو جاتی امراء لاہو رمیں ہوگی۔کلثوم نواز کی میت جمعے کی صبح لندن سے لاہور لائی جائے گی، مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان لانے کیلئے لندن پہنچ گئے ہیں۔ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچنے پر جذباتی منظر دیکھنے میں آئے،شہبا زشریف کو دیکھتے ہیں حسین نواز آبدیدہ ہوگئے،اپنے چچا کے گلے لگ کر حسین نواز رو پڑے۔ذرائع کے مطابق،بیگم کلثوم نواز کی میت کے ساتھ 13افراد لندن سے پاکستان آئیں گے جبکہ حسین نواز ،حسن نواز اور اسحاق ڈار پاکستان نہیں آئیں گے۔دوسری جانب نماز جنازہ اورتدفین کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جمعے کو 5 بجے شریف میڈیکل کمپلیکس میں مولانا طارق جمیل نماز جنازہ پڑھائیں گے۔ نمازہ جنازہ کے دوران سیکیورٹی کے فرائض پولیس سرانجام دے گی جاتی امراء کی سیکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے اور شریف خاندان کی رہائش گاہ پرکسی بھی غیر متعلقہ شخص کو آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply