• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیرول پررہائی کی درخواست پرنواز،مریم نے دستخط نہیں کئے،شہباز شریف

پیرول پررہائی کی درخواست پرنواز،مریم نے دستخط نہیں کئے،شہباز شریف

لندن: مسلم لیگ (ن )کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ پیرول پر رہائی کی درخواست پر نوازشریف اور مریم نے دستخط نہیں کئے۔جمعرات کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کیخلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں ملا اس سے بڑا ظلم اور کیا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کے پیرول پر رہائی کی درخواست پر انکار کے بعد میں نے درخواست پر دستخط کئے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی عدالت میں سب کو پیش ہونا ہے، قوم سے درخواست ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے لیے دعا کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلیہ کی وفات پر نوازشریف بہت دکھی ہیں، عوام سے دعاؤں کی درخواست ہے۔خیال رہے کہ شہبازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز سے لندن پہنچے ہیں، وہ لندن میں بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ میں شریک ہوں گے، بعد ازاں بھابھی کی میت لے کر پاکستان واپس پہنچیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply