کیلے میں موجود اس تار کو پھینکنے کے نقصانات جانیے

کچھ پھل اور سبزیاں دِکھنے میں عجیب ہی معلوم ہوتی ہیں لیکن ان کے جو فوائد ہوتے ہیں وہ جان کر ہم حیران رہ جاتے ہیں اسی طرح چند پھل اور سبزیوں پر ایک تار نما چیز موجود ہوتی ہے دِکھنے میں یہ بھی کافی عجیب لگتی ہے اور زیادہ تر لوگ اس کو نکال کر پھینک دیتے ہیں لیکن ان کے بے شمار فوائد ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو کیلے پر موجود اس تار نما چیز کے فوائد بتانے جارہے ہیں امید ہے آپ یہ پڑھنے کے بعد اس چیز کو کبھی بھی نہیں پھینکیں گے۔

یہ تار نما چیز ‘فلوم بنڈلز’ کہلاتی ہے اور ان میں اتنی ہی غذائیت ہوتی ہے جتنی کہ پورے پھل میں ہوتی ہے۔ ان میں پوٹاشیم، فائبر، وٹامن اے اور وٹامن بی 6 کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔

فلوم ایک ٹشو ہوتا ہے جو تمام پودوں میں پایا جاتا ہے اور اس کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ پھل تک اس کی نیوٹریشن (غذائیت) کو پہنچائے۔ فلوم بنڈلز زندہ خلیوں سے بنے ہوتے ہیں اور یہ فوڈ پروڈکٹس اور شوگر کو پودے کے مختلف حصوں تک پہنچاتے ہیں۔

یہی عمل کیلے میں موجود یہ تار بھی سرانجام دیتے ہیں، یہ تار ایک رگ کی طرح پورے پھل کو اس کی ضروریات کی تمام چیزیں مہیاء کرتے ہیں تاکہ پھل ٹھیک طریقے سے پروان چڑھ سکے۔ ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ یہ کیلے کو بڑھنے اور مزیدار بننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسی لئے کیلا جب بھی کھائیں ان تار نما فلوم بنڈلز کو کبھی بھی نہ پھینکیں انہیں ساتھ کھائیں اور زیادہ غذائیت اور فوائد پائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply