اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے ،دونوں 4روز تک بنی گالہ میں قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق،وزیراعظم کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔
قاسم اور سلیمان نے عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی تھی ،وہ4 روز پاکستان میں قیام کریں گے اوربنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ وقت گزاریں گے۔
Advertisements

عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے صاحبزادوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں