زندگی کو آرام دہ بنا نے کے چند آسان نسخے۔۔

ہر انسان کی خواہش ہو تی ہے کہ وہ کام نہ کرے بس آرام کرے اور اگر کام کرے تو ایسا کرے جس میں اسے زیادہ تھکا وٹ نہ ہو۔اگر آپ زیادہ کام کرتے ہیں تو دل چاہتا ہے کہ بس اب کام ختم اور آرام شروع لیکن ایسا ہوتا نہیں کیونکہ آپ کے باس کی نظر ہمیشہ آپ پر ہو تی ہے اور جہاں آپ نے ذرا سی کمر سیدھی کی فوراً باس کی خوفناک آنکھوں کا شکار بن جا تے ہیں ،ایسے میں لوگ تھکن کا شکار ہو جاتے ہیں پھر کام پر اپنا غصہ نکالتے ہیں اور طبیعت چڑ چڑی ہو جا تی ہے۔ہمیں آپ کی پریشانی کا احساس ہے اس لئے ہم آپ کو کام کے دوران خوش رہنے کے چند گر بتا تے ہیں ۔

coffee cupدن کا آغاز گرما گرم کا فی کے ساتھ:
اپنے دن کا آغاز ہمیشہ ایک گرم کافی کے کپ کے سا تھ کریں ، اس طرح آپ صبح اپنے آپ کو فریش محسوس کریں گے اور دن بھر یہ تا زگی آپکے سا تھ رہے گی۔پھر نہ ٹینشن نہ جھنجھلا ہٹ۔

pic 2

اپنے سا تھیوں کی مدد کریں:
ہمیشہ اپنے ساتھ کام کرنے والے لو گوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کو شش کریں ایسا کرنے سے آپ کو ایک طرح کا دلی سکون حاصل ہو گا کیونکہ اگر آپ کو ئی بھی ایسی چیز جو آپ کو پتا ہو دوسروں سے چھپا تے ہیں آپ خود ذہنی اذیت میں مبتلا ہو جا تے ہیں کیونکہ آپ کا ضمیر آپ کو ہر وقت ملا مت کرتا رہتا ہے۔

problems

گھریلو پریشا نیاں گھر تک محدود رکھیں :
ہر انسان کے ساتھ مسئلے ہو تے ہیں اللہ نے کسی کو بھی مکمل نہیں بنایا لیکن ضروری ہے کہ آپ اپنی گھر کی پرابلمز گھر پر ہی چھوڑ کر آفس آئیں کیونکہ اگر آپ تمام وقت اپنے مسائل دوسروں سے کہتے رہیں گے تو نہ آپ یکسوئی سے اپنا کام کر پا ئیں گے نہ دوسرے لوگ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

pic 5

اپنے اوپر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں :
باس کے سامنے اپنے آپ کو اچھا ثابت کرنے کے لئے اتنا کام نہ کریں کہ ٹینشن میں بیمار ہو جا ئیں صرف اتنا ہی کام کریں جتنا سنبھال سکیں۔
یہ ہیں کام کے دوران خوش رہنے کے چند آسان نسخے انہیں آزما ئیے اور زندگی کا میاب بنا ئیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply