بائیکاٹ

کل مسجد کے باہر پھل فروش کے ٹھیلوں پر لوگ روزانہ سے زیادہ رش لگائے کھڑے تھے۔
”آج پھلوں کیلئے لوگ اتنے رش لگائے کیوں کھڑے ہیں۔ “
میں نے ایک صاحب سے پوچھا۔
”کل سے تین روز تک فروٹ کا بائیکاٹ ہے اسی لئے تینوں دن کیلئے فروٹ ایک ساتھ خرید رہے ہیں۔“
راستے میں جنیریٹر کی دکان میں رش لگا تھا۔
تین دن بجلی نا ہونے کی وجہ سے لوگ ”کے الیکٹرک“ کے خلاف بائکاٹ کر رہے تھے۔
شام کو دفتر سے گھر واپس آتے ہوئے دیکھا قبرستان پر بھیڑ لگی تھی۔
تمام ڈاکٹر ہسپتالوں سے بائیکاٹ کر چکے تھے۔

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply