• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • چیف جسٹس لاڑکانہ میں چانڈکا اسپتال کی لیبارٹری میں ابتر صورتحال پر برہم

چیف جسٹس لاڑکانہ میں چانڈکا اسپتال کی لیبارٹری میں ابتر صورتحال پر برہم

ہفتے کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارلاڑکانہ کے چانڈ کا ٹیچنگ اسپتال کے دورے پر پہنچے،جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

اسپتال کے آئی سی یو، یورولوجی وارڈ سمیت لیبارٹری کی ابترصورتحال پرچیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کی سرزنش کر دی اور کہا میری آمد پر اسپتال کی یہ حالت ہے تو اس سے پہلے کیا ہوگی۔

چیف جسٹس نے ہسپتال میں کچرے کے ڈھیر دیکھ کر ایم ایس اور میئر کی سرزنش کر دی اور انتظامیہ کو فوری طور پر کچرے کے ڈھیر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

میئر لاڑکانہ نے کہا کہ اسپتال کے اندر صفائی کی ذمہ داری اسپتال انتظامیہ کی ہے۔

کیس کی شنوائی نہ ہونے پر خاتون نے چیف جسٹس کے سامنے احتجاج کیا اور کہا شوہر کے انتقال کے بعد دیور نے جھوٹا مقدمہ کرایا، پولیس نے تحقیقات کے بعد بے گناہ قرار دے دیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت 7 ماہ سے کیس سمری منظور نہ کر رہی، جس پر چیف جسٹس نے معاملہ حل کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply