• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں عید الفطر آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے۔ نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے، عید کے پرمسرت موقع پر ملک میں امن واستحکام کے قیام اور امت مسلمہ کی سر بلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، سکھر سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔بحریہ ٹاؤن لاہور اور کراچی میں بھی عید الفطر کے اجتماعات ہوئے، صدر مملکت ممنون حسین نے اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس کراچی میں نماز عید ادا کی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے گارڈن ٹاؤن لاہور، گورنر سندھ محمد زبیر نے باغ جناح، گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے بادشاہی مسجد،شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن لاہور،خورشید شاہ نے سکھر اور سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید ادا کی۔ عید اجتماعات کے دوران مساجد، امام بارگاہوں اور جماعت خانوں کی سخت نگرانی کی گئی۔کراچی میں بھی رینجرز کے جوان تعینات رہے۔ترجمان رینجرز کے مطا بق عید کے موقع پر کسی بھی فرد یا ادارےکو زبردستی فطرہ اکھٹا کرنےکی اجازت نہیں، مشکوک سرگرمی میں ملوث عناصرکی اطلاع فوری رینجرز ہیلپ لائن1101پر دی جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply