لفٹ میں آئینہ کیوں لگایا جاتا ہے؟

ماضی میں دن بدن عمارتوں کی بلندی میں اضافے کے ساتھ سیڑھیوں کا استعمال مشکل ہوگیا تھا ۔ بیمار افراد تو خاص طور پر چند منزلوں سے اوپر نہیں جا سکتے۔ ایسے میں لفٹ کی ضرورت بڑھ گئی ۔ انسان کی زندگی کو آسان بنانے والی بہترین ایجادات میں لفٹ بھی شامل ہے۔ انجینئرز نے لفٹ کے ساتھ بہت سے تجربات کئے ہیں، جس کی وجہ سے یہ وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہوتی رہی ہے۔ لفٹ میں موسیقی یا آئینہ نصب کرنا بھی انجینئرز کی ایک حکمت عملی ہے ۔ لفٹ میں آئینے کو میک اپ چیک کرنے یا سیلفی لینے کے لئے نہیں لگایا گیا۔ اس میں آئینے کی تنصیب کی کہانی کچھ مختلف ہے۔ جب لفٹ ایجاد ہوئی تھی تو اس میں آئینے نہیں تھے۔ ایسے میں لفٹ میں کھڑے افراد خلائوں میں تکتے رہتے یا بے حس و حرکت کھڑے رہتے ۔ جب لفٹ میں کھڑے ان افراد کو بظاہر کرنے کو کچھ کام نہیں ہوتا تو ان کے ذہن میں لفٹ کے گرنے کے خیالات آتے رہتے اور وہ خوفزدہ ہوجاتے۔ لوگوں کے خوف پر قابو پانے کے لئے انجینئرز نے لفٹ میں آئینہ لگا دیا۔ اس آئینے نے لوگوں کی توجہ لفٹ کے گرنے کے خوف سے ہٹا کر آئینے میں خود کو دیکھنے پر مرکوز کردی۔ اس کے علاوہ لفٹ میں سوار افراد ایک چھوٹے سے باکس نما کمرے میں کھڑے ہونے پر خود کو محصور تصور کرتے۔ آئینے لوگوں کا یہ محصوری خوف بھی دور کرتے ہیں۔ آئینے لفٹ میں ایک واہمہ بنا دیتے ہیں، جس سے لفٹ کافی چوڑی لگتی ہے۔ اگلی بار جب آپ لفٹ میں آئینے میں اپنا میک اپ درست کریں، اپنے بال سنواریں یا سیلفی لیں تو یاد رکھیے گا کہ یہ آئینے اس کام کے لئے نہیں ہیں بلکہ آپ ان آئینوں سے یہ اضافی فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply