پراسرار جاپانی گڑیا۔۔بال اور دانت انسان کی مانند

جاپان کے طول و عرض میں ایک گڑیا اوکائیکو کے چرچے ہیں جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے بال عین انسانوں کی طرح بڑھتے ہیں۔ اوکائیکو کا ایک اور نام ہے جسے ہوکائیڈو کی آسیب زدہ گڑیا بھی کہا جاتا ہے۔ اس وقت ایواما زیما نامی مندر میں موجود اس گڑیا کے بارے میں مبینہ طور پر کہا جاتا ہے کہ اس میں کسی چھوٹی بچی کی روح سرایت کرچکی ہے جس کا ثبوت اس کے بڑھتے ہوئے بال ہیں۔ قدیم داستانوں کے مطابق یہ مشہور جاپانی روایتی گڑیا 1918 میں ہو کائیڈو کے رہائشی، 17 سال لڑکے آئیکیچی سوزوکی نے اپنی چھوٹی بہن کےلئے خریدی تھی۔ اس 3 سالہ بچی کا نام کائیکو کو بتایا جاتا ہے جسے اس گڑیا سے بہت محبت تھی۔ کائیکوکو اس گڑیا کو اپنے سینے سے لگا کر رکھتی اور اسے اپنے پاس لے کر سوتی تھی لیکن پھر یہ ہوا کہ کائیکوکو کو ٹھنڈ سے بیماری ہوئی اور وہ انتقال کرگئی، جس کے بعد کہانی کا خوفناک موڑ شروع ہوگیا۔ بچی کے اہلِخانہ نے گڑیا ایک مندر کے حوالے کردی اور اسے اوکائیکو کا نام دیا گیا لیکن کچھ روز بعد گڑیا کے بال مخصوص انداز میں بڑھنے لگے جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ شاید اس میں کائیکوکو کی روح سما گئی ہے۔ پھر 1938 میں بچی کے اہلِخانہ نے گڑیا کو ایک دوسرے مندر کے حوالے کر دیا اور اس سے وابستہ راز بھی بیان کر دیا گیا۔ اب گزشتہ 80 برس سے یہ گڑیا وہاں موجود ہے۔ پورے جاپان سے لوگ اس گڑیا کو دیکھنے آتے ہیں لیکن کسی کو بھی اس کی تصویر لینے کی اجازت نہیں۔ مندر میں موجود پجاریوں کا اصرار ہے کہ گڑیا کے بال بڑھ رہے اور وہ انہیں وقفے وقفے سے تراشتے ہیں جب کہ اب بھی اس کے بال سر لے کر گھٹنوں تک دیکھے جاسکتے ہیں۔ بعض افراد کہتے ہیں کہ جب گڑیا کا سائنسی معائنہ کرایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے بال بچوں جیسے ہیں۔ کچھ لوگوں کا اصرار ہے کہ اس کا منہ کچھ کھلا ہے جس کے اندر نئے دانت اگ رہے ہیں۔ پراسرار گڑیا پر کئی کہانیاں، ناول اور فلمیں تشکیل دی گئی ہیں جب کہ سٹیج ڈراموں میں بھی اس کی تمثیل پیش کی جاتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply