اس صدی کا طویل ترین چاند گرہن کب ہوگا؟

گزشتہ برس ہونے والا سورج گرہن دنیا بھر میں ایک بڑے تہوار کے طور پر منایا گیا تھا۔ ہرکوئی بشمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے، اس کو دیکھنے کیلئے بے تاب تھا۔

آئندہ ہونے والا چاند گرہن گزشتہ کسی چاند گرہن کی طرح تو نہیں ہوگا مگر اس صدی کا سب سے طویل  چاند گرہن ضرور ہوگا۔

چند ماہ قبل دنیا بھر کے مختلف مقامات پر سپر بلڈ مون دیکھا گیا تھا، جس میں چاند گہرےسرخ رنگ میں تبدیل ہوگیا تھا۔ ایساتب ہوتا ہے جب سورج، دنیا اور چاند ایک سیدھ میں آجاتے ہیں، لیکن اس بارسورج کو چاند کا رنگ تبدیل کرنے سے دنیا نے روکا ہوا تھا۔

آئندہ چاند گرہن 27جولائی کو ہوگا اور ایک گھنٹے 43منٹ تک رہے گا۔

یہ چاند گرہن رات8:22(یونیورسل ٹائم کورڈینیٹڈکے مطابق) پر اپنے عروج پر ہوگا لیکن دنیا میں ہر جگہ نہیں دیکھا جاسکےگا۔

جن جگہوں پر یہ دیکھا جاسکے گا ان میں افریقا، مشرقِ وسطیٰ، انڈیا، آسٹریلیا، شمالی اور مشرقی یورپ شامل ہے۔

اتنے طویل چاند گرہن کی وجہ چاند کا دنیا کے سائے کے پیچ سے گزرنا ہوگی۔ جسے امبرا کہا جاتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس قبل طویل مدت کا چاند گرہن 16جولائی 2000 کو ہوا تھا جس کا وقت 1گھنٹہ اور 46.4منٹ رقم کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply