ابن المقنع۔۔۔داؤد ظفر ندیم

الخازنی کے نام سے مسلمان سائنسدانوں کے بارے میں ایک نئے مباحثے کا آغاز ہوا ہے تو میں نے سوچا کہ میں بھی اپنا حصہ ڈال دوں۔
اسلامی تاریخ میں ابن المقنع کو فزکس کا ایک بڑا نام تسلیم کیا جاتا ہے ایران میں پیدا ہونے والا یہ شخص نوجوانی میں ہی کیمسٹری اور فزکس کے تجربات کا شوقین تھا اور انھیں تجربات میں اپنی ایک آنکھ گنوا بیٹھا اسی لئے یہ نقاب پہنے رکھتا تھا۔
ابو مسلم خراسانی کی دعوت پر یہ بنو امیہ کے خلاف عباسی تحریک کا حصہ بنا اور جلد ہی ابو مسلم خراسانی کا قابل اعتماد ساتھی بن گیا یہ اس کا کاتب تھا، اس دور میں اس نے مدینے جا کر امام جعفر صادق کے ہاں حاضری کی اور کچھ عرصہ جانر بن حیان کی شاگردی میں رہا۔ عباسی حکومت کے بعد جب ابو مسلم خراسانی کو قتل کیا گیا تو یہ فرار ہوگیا۔ یہ امام جعفر کی شہادت کے بعد اسمعیلی باطنی عقیدے کا پیروکار بن گیا۔۔ابن المقنع کئی زبانوں کا ماہر تھا۔

ابن مقنع کو اپنے تجربات کے لئے موضوع جگہ تب ملی جب اس نے عباسیوں کے خلاف بغاوت کرکے نحشب میں حکومت قائم کردی اس نے دنیا میں پہلی بار مصنوعی روشنی کا تجربہ کیا اور اٹھارہ میل کے علاقے کو روزانہ رات کو روشن کیا کرتا۔
ابن مقنع پر بہت سے الزامت لگائے گئے عباسیوں نے اسے ملحد اور گمراہ ہی نہ بتلایا بلکہ اس پر خدائی کا دعوی کرنے کا بھی الزام لگایا ان کو پریشانی تھی کہ ایک شخص مصنوعی روشنی کا اہتمام کیسے کر سکتا ہے یہ یقینا کوئی شعبدہ باز یا جادوگر ہے۔
ابن المقنع کو خلیفہ مہدی بن منصور کی افواج نے شکست دے کر قتل کر ڈالا انھوں نے ابن المقنع کے مصنوعی روشنیوں کے پورے نظام کو جادو کا نظام دے کر جلا ڈالا اور یوں تاریخ میں باقاعدہ مصنوعی روشنی کا نظام بنانے والا اپنی ایجاد کے کریڈٹ سے محروم ہوگیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈاکٹر عبدالسلام کی خوش قسمتی ہے کہ قادیانیوں کو صرف کافر قرار دیا گیا ہے وگرنہ ابن المقنع کو قابل قتل قرار دے کر قتل بھی کردیا تھاباطنی اسمعیلیوں کو ایک عمومی فتوی سے کافر قرار دیا گیا اور ان کو چن چن کر قتل کیا گیا ان پر الحاد اور زندیق ہونے کا بھی فتوی بھی لگایا گیا۔

Facebook Comments

دائود ظفر ندیم
برداشت اور محبت میرا تعارف ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply