• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں آج سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز،دفعہ 144نافذ

کراچی میں آج سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز،دفعہ 144نافذ

کراچی:کراچی میں آج سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگیا، امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ کی گئی ہے،فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بھی بند رہیں گی۔

میٹرک کے جنرل گروپ کا پہلا پیپر صبح 9بجے شروع ہوا،ویجیلنس ٹیمیں میٹرک بورڈ آفس سے روانہ ہوئیں، جنہوں نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔

امتحانات میں3لاکھ54ہزار131امیدوارشرکت کریں گے،امتحانی مراکزکےاطراف دفعہ144نافذ، فوٹو اسٹیٹ کی دکانیں بند رہیں گی۔

چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے امتخانی مراکز کا دورہ کیا،پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نارتھ ناظم آباد ابراہیم علی بھائی اسکول پہنچے جہاں انہوں نے امتحانی عمل کا جائزہ لیا اور طالب علموں سے بھی شکایات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

میٹرک بورڈ انتظامیہ کے مطابق ،77امتحانی مراکز حساس قرار دیئے گئے ہیں،  سائنس گروپ کیلئے393 اورجنرل گروپ کیلئے84امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں، امتحانی مراکز میں لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جائے گی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ایڈمٹ کارڈ یا سینٹر کے حوالے سے معلومات کیلئے ایس ایم ایس سروس کا نمبر 8583 جاری کیا گیا ہے،امیدوار اور اساتذہ ایس ایم ایس سروس کےذریعے معلومات حاصل کرسکتےہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply