ایل او سی پر پاک بھارت جھڑپیں خطرناک ہیں، امریکہ

امریکی حکام نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارتی افواج کے درمیان سرحدی جھڑپوں سے کشیدگی بڑھنے کے خطرات ہیں، جب کہ پاکستان میں فرقہ ورانہ اور دہشت گردی کے واقعات کم ہوگئے۔ امریکی دفاعی انٹیلی جنس ایجنسی کے ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل رابرٹ پی ایشلے نے عالمی سلامتی صورتحال پر اپنی رپورٹ آرمڈ سروسز کمیٹی میں پیش کی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی کوششوں سے فرقہ ورانہ اور دہشت گردی کے واقعات کم ہوگئے، پاکستان سرحدی دراندازی اور ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف آپریشنز جاری رکھے گا جبکہ مغربی بارڈر مینجمنٹ کی کوششیں بھی کرتا رہے گا، پاکستان افغانستان میں موجود مخالف عناصر کے خلاف کارروائی چاہتا ہے جس کیلئے وہ امریکا اور افغانستان کی طرف دیکھتا ہے، بھارت فوج کو جدید بنانے کیلئے مسلسل کام کررہا ہے کیونکہ وہ عالمی طاقت کے طور پر اپنی حیثیت منوانا چاہتا ہے، نئی دہلی اپنی عالمی حیثیت کیلئے ایٹمی طاقت کو ضروری سمجھتا ہے، اسی سلسلے میں وہ پہلی ایٹمی آبدوز بنا کر انڈین نیوی کے حوالے بھی کرچکا ہے، جبکہ جلد دوسری ایٹمی آبدوز بھی بحریہ کے حوالے کردے گا، بھارت ایشیا بھر میں اپنی سفارتی و معاشی رسائی ثابت کرنا چاہتا ہے جب کہ بحرہند میں اپنے مفادات کا تحفظ بھی کر رہا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply