• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام اپنی ویب سائٹ سے نکال دیا

الیکشن کمیشن نے نواز شریف کا نام اپنی ویب سائٹ سے نکال دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نواز شریف کا نام اپنی ویب سائٹ سے نکال دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات کیس کے فیصلے میں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے نااہل کرتے ہوئے ان کے پارٹی صدر رہتے ہوئے تمام احکامات بھی کالعدم قرار دے دئے۔ سپریم کورٹ نے اپنے مختصر فیصلے میں الیکشن کمیشن کو بھی ہدایات کی ہیں وہ ان کا نام پارٹی صدر کے عہدے سے ہٹائیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر ان کا نام ہٹاد یا گیا ہے اور مسلم لیگ ن کے پارٹی صدر کا عہد ہ خالی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان ن لیگ کو اس اقدام سے بذریعہ خط آگاہ کرے گی اور انہیں دوبار ہ پارٹی صدر کے لئے انتخابات کروانے کا کہا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply