• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پختونخوا آئیں اصلاحات دکھاؤں گا،پرویزخٹک کا نواز شریف کو چیلنج

پختونخوا آئیں اصلاحات دکھاؤں گا،پرویزخٹک کا نواز شریف کو چیلنج

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر لودھراں جلسے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کی جانے والی تنقید پر مسلم لیگ ن کے سربراہ کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے چھوٹے بھائی کو ساتھ لیکر 2 دن کیلئے پختونخوا آئیں،دونوں بھائیوں کو پولیس، صحت، تعلیم اور لوکل گورنمنٹ سمیت ہر شعبے میں کی گئی اصلاحات دکھاوں گا، پوری دنیا پختونخوا کے گورننس ماڈل کی تعریف کر رہی ہے، پختونخوا کی ترقی اٹھا کر رائیونڈ نہیں لا سکتے۔ لودھراں جلسے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کی جانب سے تحریک انصاف پر کی جانے والی تنقید کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے میدان میں آتے ہوئے نواز شریف کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ کے پی کے آئیں ہم انہیں جلسہ کرنے کا نہیں کہیں گے بلکہ نواز شریف کو صوبے میں اگائے گئے اربوں درخت دکھائیں گے، نواز شریف کو پختونخوا میں تعمیر کئے جانے والے چھوٹے ڈیم دکھائیں گے، دونوں بھائیوں کو پولیس، صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ سمیت ہر شعبے میں کی گئی اصلاحات دکھاوں گا۔ انہوں نے کہا کہ شریفوں نے پنجاب اور مرکز میں کام نہیں کیا اب اسکا حساب تو دینا پڑے گا، شہباز شریف کی پھرتیوں کا بھانڈا بیچ چوراہے میں پھوٹ چکا ہے، ان کی یہ ساری پھرتیاں کرپشن کرنے اور قومی خزانے سے مال چرانے کیلئے تھیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے کہا کہ پوری دنیا پختونخوا کے گورننس ماڈل کی تعریف کر رہی ہے، پختونخوا کی ترقی اٹھا کر رائیونڈ نہیں لا سکتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply