مری: دلہا، دلہن سمیت 7 افراد جاں بحق

مر ی میں نو بیاہتا جوڑے سمیت 7 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے۔ مری کے علاقے کشمیری بازار موہڑہ عیسوال میں شوکت عرف شوکی کی ایک دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔ برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے ولیمہ کے روز دلہا دلہن گیس ہیٹر جلا کر سوئے لیکن کمرے میں ہوا کا گزر نہ ہونے کی وجہ سے صبح سویرے مردہ حالت میں پائے گئے۔ ادھر ڈھوک جبر مسیاڑی میں بھی گیس کے
باعث دم گھٹنے سے ایک ہی گھر کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *