• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق حل کیا جائے: وزیر اعظم

مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق حل کیا جائے: وزیر اعظم

اپنے پیغام میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سات دہائیاں گزر جانے کے بعد بھی کشمیری عوام حق خود ارادیت سے محروم ہیں، سلامتی کونسل کی قراردادوں میں کشمیریوں سے کیے گئے وعدے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جولائی 2016 سے بھارتی مظالم میں سیکڑوں کشمیری شہید اور 20,000 سے زائد زخمی ہوئے جب کہ پیلٹ گنوں کے سفاکانہ استعمال سے 200 سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حریت رہنماؤں کو من گھڑت اور بے بنیاد الزامات پر ہراساں کیا جارہا ہے، انسانی حقوق کمیشن کے ہائی کمشنر اور او آئی سی ٹیم کو مقبوضہ کشمیرنہیں جانے دیاگیا، بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانوں کو بطور ڈھال استعمال کیا جارہا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیری بھائیوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں، عالمی برادری بھارت پر انسانی حقوق کے منشورکے احترام کے لیے دباؤ ڈالے، معصوم کشمیریوں کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں فوری بند کی جائیں، کشمیریوں کی امنگوں اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق جموں و کشمیر تنازعہ کے جلد حل کو یقینی بنایا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply