• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیر ڈے منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیر ڈے منایا جارہا ہے

اسلام آباد: پاکستان اور آزاد کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج کشمیری عوام سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا جارہا ہے۔

یوم کشمیر کے موقع پر کئی شہروں میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی، بھارتی مظالم کے خلاف شہر شہر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔

مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر1947ء سے موجود ہے۔ اقوام متحدہ نے قراردادوں میں ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو یہ حق دیا تھا کہ وہ استصواب رائے سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔
لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی سے مسئلہ ابھی تک التوا کا شکار ہے۔حق خود ارادیت کامطالبہ پوری دنیا کی آوازبن چکا ہے۔
پاکستان، آزاد کشمیراور یورپ سمیت دنیا بھر میں مظاہرے ہوں گے۔ کوہالا اور منگلا پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی، پاکستان اور آزاد کشمیر میں آج عام تعطیل ہے۔

julia rana solicitors

پیرس کے ایفل ٹاور پر بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، سکھ کمیونٹی بھی مظاہرے میں شریک ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply