• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • غربت کے خاتمےپرغلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیں، وزیراعظم

غربت کے خاتمےپرغلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ دیسی لوگ مرغی کے ذریعے غربت کے خاتمے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے مذاق اڑاتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران کان نے اپنے مرغی کے فارمولے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جب ایشیائی لوگ پولٹری کے ذریعے غربت کا خاتمہ کرنے کی بات کریں تو غلامانہ ذہنیت والے ان کا مذاق اڑایا جاتا ہے لیکن یہی بات جب مغرب میں سے کوئی کرے تو اسے دانشمندانہ سوچ قرار دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب وزیر توانائی عمر ایوب نے وزارت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی، وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چوری، لائن لاسز پر قابو پانے پر وزیر توانائی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بجلی چوری ہونا لوڈ شیڈنگ اور مہنگی بجلی کی ایک اہم وجہ ہے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی حکومت کے 100 دن مکمل ہونے پر خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غریب عوام کو مرغی کے فارم بناکر غربت ختم کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply