• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • فلپائن میں تباہی مچانے والا طوفان گیمی تائیوان پہنچ گیا

فلپائن میں تباہی مچانے والا طوفان گیمی تائیوان پہنچ گیا

فلپائن میں تباہی مچانے کے بعد طوفان گیمی تائیوان کے قریب پہنچ گیا، طوفان آج شام تائیوان کے شمال مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا۔

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں اسکول، دفاتر اور مارکیٹیں بند ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر 2 ہزار سے زائد افراد کا انخلاء کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام ڈومیسٹک اور 200 سے زائد بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ طوفان گیمی 8 سالوں میں تائیوان سے ٹکرانے والا سب سے طاقتور طوفان ہو گا۔

دوسری جانب طوفان کل چین کے صوبے فوجیان سے ٹکرائے گا، فوجیان میں کل سے تمام ٹرین سروس معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سمندری طوفان گیمی کے باعث فلپائن میں شدید بارشیں اور سیلابی صورت حال پیدا ہو گئی۔

julia rana solicitors london

فلپائن میں بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply