• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کوہاٹ: عاصمہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

کوہاٹ: عاصمہ قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

28

جنوری کو کوہاٹ میں میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کو رشتہ نہ دینے پر مجاہد اللہ آفریدی نامی شخص نے فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس سے لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ڈی پی او کوہاٹ کے مطابق عاصمہ کے قتل میں نامزد ملزم صدیق آفریدی کو گرفتار کرلیا ہے جو مرکزی ملزم مجاہد گل آفریدی کا بھائی ہے جب کہ بیرون ملک فرار مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

آر پی او کوہاٹ کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں قتل کی جانے والی عاصمہ کے کیس میں کوئی سیاسی دباؤ نہیں، کیس میں میرٹ پر کام کررہے ہیں اور اس حوالے سے ہائی پروفائل تفتیشی ٹیم بنائی ہے جب کہ ملزم کی جس سے سیاسی وابستگی ہے وہ پولیس کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

ڈی آئی جی اول خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس آج کیس میں نتیجہ سامنے لے آئے گی۔

واضح رہے کہ کوہاٹ میں طالبہ کو قتل کرنے کے بعد ملزم پولیس کی کارروائی سے پہلے ہی بیرون ملک فرار ہوگیا جسے گرفتار کرنے کے لیے انٹرپول سے مدد لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *