• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امتحانی ہال کی چھت اور طلبا کی کاردگی سے متعلق دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

امتحانی ہال کی چھت اور طلبا کی کاردگی سے متعلق دلچسپ تحقیق سامنے آگئی

نئی تحقیق میں ماہرین نے امتحانی ہالوں کی چھتوں کی اونچائی اور طلبا کی کارکردگی کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اگرچہ ایک کمرے کی ساخت آپ کو پہلے سے زیادہ ہوشیار نہیں بنا سکتی تاہم ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ ہم جس ماحول میں ہوتے ہیں، اس کا اثر ہم پر پڑتا ہے۔

ان اثرات میں ہماری توجہ مرکوز رکھنے اور ذہنی اہداف کو پورا کرنے کی صلاحیت شامل ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھ آسٹریلیا اور ڈیکن یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے شائع کردہ مطالعہ ہمیں بتابا ہے کہ اونچی چھتوں والے بڑے اور کھلے کمرے طلبا کے لیے سامنے کے اہداف پر توجہ مرکوز رکھنے میں دشواری پیدا کرتے ہیں۔

julia rana solicitors

اس سے قبل انہی محققین میں سے کچھ کی طرف سے ایک اور مطالعہ بھی کیا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ کس طرح ماہرین نے دماغ کی نقشہ سازی کی ٹیکنالوجی اور ورچوئل رئیلیٹی کا استعمال کیا اور اس میں علمی صلاحیت اور کسی شخص کے اردگرد کے ماحول کے درمیان تعلق کا انکشاف کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply