ملازمین کیلئےنیا پنشن نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

بجٹ 2024-25 میں آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت نے نیا پنشن نظام  متعارف کرانے کا  فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے اعلان کیا ہے کہ پنشن اخراجات اب غیر حقیقی طور پر بڑھ چکے ہیں لہذا   سہ جہتی حکمت عملی متعارف کرادی گئی ہے۔ جس کے نتیجے میں حکومت پر اگلے 30 سال تک پنشن کا بوجھ کافی حد تک کم ہوجائے گا۔

julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم متعارف کرائی جائے گی جس کےتحت حکومت اپنا مقررہ حصہ ہر ماہ ادا کردے گی۔ ان ملازمین کی پنشن ان کی ملازمت کے آغازسے ہی جمع ہونی شروع ہوجائے گی۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply