چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد چائلڈ لیبر سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اس کے خاتمے کیلئے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں مؤثر قانون اور کارروائی نہ ہونے پر ملک بھر میں بچہ مزدوروں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی، پنجاب میں چائلڈ لیبر کی شرح 14 فیصد کے قریب ہے.

julia rana solicitors

ماہرین نے کہا ہے کہ ہر حکومت میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا اعلان تو کیا گیا مگر نا کافی اقدامات اٹھائے گئے جس کی وجہ سے بچہ مزدوری میں اضافہ ہو رہا ہے۔ایک این جی او کے سربراہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے لانگ ٹرم پالیسی بنائے، پنجاب میں ایک کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر اور اکثر مزدوری پر مجبور ہیں۔دوسری جانب صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ بچوں کو سکولوں میں لانے کیلئے خصوصی وظائف بھی دیں گے اور ہنر بھی سکھائے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply