• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بورے والا میں ٹریلر اورمسافر وین میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

بورے والا میں ٹریلر اورمسافر وین میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

بورےوالا:بورے والا میں ٹریلر اورمسافر وین کے درمیان تصادم ہوگیا،جس کے نتیجے میں 8افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پیر کو بورے والا میں ایک افسوسناک واقع پیش آیا جہاں چیچہ وطنی روڑ پر ٹریلر اور مسافر وین آپس میں ٹکراگئے،حادثے میں وین کے ڈرائیور سمیت 8افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق افراد میں خواتین بھی شامل ہیں،ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل اسپتال بورےوالا منتقل کیا ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ڈاکٹرز کے مطابق ،متعدد زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے،مسافر وین بورے والا سے چیچہ وطنی کی طرف جارہی تھی،پولیس نے تحقیقات کیلئے ٹریلراور وین کو تحویل میں لے لیا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply