• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل،فلسطین معاہدہ: قیدیوں کی رہائی کے بدلے 4 روزہ عارضی جنگ بندی

اسرائیل،فلسطین معاہدہ: قیدیوں کی رہائی کے بدلے 4 روزہ عارضی جنگ بندی

اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کا عارضی معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیل نے معاہدے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بدلے حماس کی قید میں موجود 50 یرغمالی خواتین اور بچوں کو رہا کیا جائے گا۔ یہ رہائی بتدریج ہوگی ہر دس یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ بندی میں ایک دن کا اضافہ ہوگا۔

حماس کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق جنگ بندی کے دوران اسرائیل تمام فوجی اپریشنز روک دے گا۔ اس دوران کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ جنوبی غزہ پر تمام ڈرون طیاروں کی پروازیں روک دی جائیں گی جبکہ شمالی غزو میں ڈرون صرف چھ گھنٹے کے لیے پرواز کریں گے۔

julia rana solicitors london

حماس نے یہ بھی بتایا کہ جنگ بندی کے دوران امدادی قافلوں کو غزہ میں داخل کی اجازت ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply