وزن کم کرنے کے اسٹائلش طریقے۔وڈیو

وزن کم کرنا آسان کام نہیں ہوتا۔ آپ کو اپنے کھانے پینے کی عادات میں رد و بدل اور جسمانی سرگرمی میں اضافے جیسے کئی اقدامات کرنا پڑتے ہیں تب کہیں جا کر جسم کی چربی گھلنا شروع ہوتی ہے جب وزن کا حساب کتاب رکھنا مشکل ہوجائے تواپنے پہننے اوڑھنے کے طریقے میں بھی تبدیلی لے کر آئیں۔ جی ہاں آپ جس طرح کے کپڑے پہنتی ہیں اس کا آپ کے وزن پر گہرا اثر  پڑتا ہے ۔
وہ کیسے؟ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں :

 

بیلٹ پہنیں

محض بیلٹ کے استعمال سے ہی آپ کو وزن کم کرنے میں کافی مدد مل سکتی ہے ۔ بیلٹ پہننے سے جسم کسا ہوا رہتا ہے اور آپ ایک حد سے زیادہ نہیں کھا پاتے۔ کوشش کریں کے کھانا کھاتے ہوئے بھی بیلٹ کو ڈھیلا نہ کریں ۔اس طرح آپ کبھی ضرورت سے زیادہ کھانا نہیں کھا پائیں گی۔وزن کم کرنے کے لئے پانی زیادہ سے زیادہ پینا بے حد ضروری ہوتا ہے ۔ چوبیس گھنٹوں میں کم از کم آٹھ گلاس پانی سب ہی کو پینا چاہئے۔

آرام دہ جوتے پہنیں

ہائی ہیلز پہننا نہ صرف آپ کی صحت کے لئے مضر ہے بلکہ اسے پہننے سے وزن میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔ وہ اس طرح کے جو لوگ اکثر ہائی ہیلز پہنتے رہتے ہیں   وہ زیادہ چل پھر نہیں پاتے اور ایک ہی جگہ بیٹھے رہنے سے ان کا وزن بڑھنے لگتا ہے۔
اس کے مقابلے میں اگر آپ آرام دہ چپل یا سینڈل پہنیں تو زیادہ ایکٹو اور حرکت میں رہیں گی ۔

فٹنگ والے کپڑے پہنیں

ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہننے میں سکون تو بہت ملتا ہے لیکن اس سے آپ کے وزن کو بڑھنے کے لئے کافی جگہ مل جاتی ہے ۔ کپڑے آرام دہ ضرور ہوں لیکن آپ کی جسامت کے مطابق ہوں تاکہ اگر آپ کا تھوڑا سا بھی وزن بڑھے تو وہ آپ کے ڈھیلے ڈھالے کپڑوں میں چھپ نہ پائے ۔

جم والے کپڑے جم کے باہر بھی

ضروری نہیں کہ آپ اپنی اسپورٹس برا یا ٹائٹس صرف جم میں ہی پہنیں ۔ ہر وقت ورزش کے لئے تیار رہنے سے ایک فائدہ یہ بھی ہوتا ہے کہ آپ کو جب موقع ملے آپ ورزش کر سکتی ہیں۔ آپ کے ورک آؤٹ کے کپڑے آپ کو ہر وقت وزن کم کرنے کے لئے اکساتے رہیں گے ۔

بریسلٹس پہنیں

وزن کم کرنے کے لئے پانی زیادہ سے زیادہ پینا بے حد ضروری ہوتا ہے ۔ چوبیس گھنٹوں میں کم از کم آٹھ گلاس پانی سب ہی کو پینا چاہئے۔

پانی کا استعمال بڑھانے کے لئے اپنی کلائی میں آٹھ بریسلٹس پہن لیں ۔جب ایک گلاس پانی پئیں تو کلائی سے بریسلٹ نکال کر دوسری کلائی میں پہن لیں۔ اس طرح آپ کو یاد رہے گا کہ آپ نے دن میں کتنے گلاس پانی پیا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان آسان اور اسٹائلش طریقوں سے آپ دیکھتے ہی دیکھتے اپنا وزن کم کر لیں گی اور آپ کو پتا بھی نہیں چلے گا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply