• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوم آزادی پر صدر کیجانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری

یوم آزادی پر صدر کیجانب سے قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کی منظوری

صدر مملکت عارف علوی نے یوم آزادی پرقیدیوں کی سزاؤں میں 180روز کمی کی منظوری دیدی۔

julia rana solicitors

صدرمملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاؤں میں کمی کی منظوری دی۔سزاؤں میں کمی کا اطلاق عمر قید کے مجرموں پر ہوگا۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا ۔زنا، چوری ، ڈکیتی ، اغواء اور دہشتگردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی سزاؤں میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا ۔مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرم بھی سزاؤں میں کمی سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق ان مرد قیدیوں پر ہوگا جو 65 سال سے زائد عمر اور اپنی ایک تہائی قید کاٹ چکے۔ 60 سال سے زائد عمر کی قیدی خواتین جو ایک تہائی قید کاٹ چکی ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا 18سال سے کم عمر افراد جو قید کی ایک تہائی سزا کاٹ چکے،ان پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہوگا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply