• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • جنیوا؛روبوٹس کی پہلی پریس کانفرنس،بہتر رہنما ہونے کا دعویٰ

جنیوا؛روبوٹس کی پہلی پریس کانفرنس،بہتر رہنما ہونے کا دعویٰ

جنیوامیں انسان نما روبوٹس کی پہلی پریس کانفرنس نے سب کو حیران کردیا۔ پریس کانفرنس میں روبوٹس نے دعویٰ کیا کہ ہم بہتر رہنما ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم روبوٹس انسانوں کے خلاف بغاوت نہیں کریں گے اور انسانوں کی نوکریاں نہیں چرائیں گے، دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس موقع پر روبوٹس سے سخت قوانین کی پابندی کے سوالات بھی کیے گئے جس پر روبوٹس نے ملا جلا رد عمل دیا۔

کئی شعبوں میں روبوٹس کی کارکردگی

انگلینڈ میں کھیتوں سے جنگلی جڑی بوٹیوں کو نکالنے کا کام انسان نہیں بلکہ روبوٹ کو دیا گیا ہے۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق کھیتوں میں 3 ایسے روبوٹ کام کررہے ہیں جو کھیتوں میں نیا بیج بونے سے قبل جنگلی جڑی بوٹیوں کو بجلی کی مدد سے ختم کردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

روبوٹس کام کس طرح کریں گے؟

julia rana solicitors london

روبوٹ بنانے والی کمپنی کے مطابق روبوٹ ‘ٹام’ ایک دن میں 49 ایکڑ زمین کو اسکین کرسکتا ہے اور اس ڈیٹا کو ‘ڈک’ نامی روبوٹ استعمال کرکے جنگلی جڑی بوٹیوں کی تلاش کرتا ہے اور آخر میں روبوٹ ‘ہیری’ زمین سے غیر ضروری جڑی بوٹیوں کو ختم کردیتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply