Up Up اور Up Up

ہم نے جب سے ہوش سنبھالا ہمارے ہوش ہی اڑ گئے یہ سنتے سنتے پاکستان خطرے میں ہے یا کبھی جمہوریت کا Breakup ہونے والا ہے

ہاں وقت کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ کی طرح خطرہ کبھی Down تو کبھی Up ہوتا رہتا ہے ۔ ہم جیسے نہ جانے کتنے لوگ خطرے کو جاننے کی کوشش میں Follow Up کرتے کرتے Follow On ہو جاتے ہیں۔
;

عوام کا اپنا Mind set up ہے وہ ایک پلیٹ بریانی کے عوض اپنا قیمتی ووٹ Give up کردیتے ہیں بشرطیکہ انکو لانے اور لیے جانے کے لیے Pickup فراہم کرے

ایک سیاستدان ہیں جو باربار کہتے ہیں ہم میدان خالی نہیں چھوڑوں گا ۔ دو دفعہ ولایتی میم کے ساتھ Breakup ہوچکا ہے ۔ میدان سے یاد آیا ایک نئی روایت کا آغاز ہوا ہے پہلے میچ جیتنے کے بعد کھلاڑی الله کا شکر ادا کرتے تھے اب Push-up لگاتے ہیں

ایک مذہبی سیاسی رہنما کینیڈا سے آتے ہیں ملکی سیاست میں ہلچل مچاتے ہیں حکومت کو Shut up کال دیتے ہیں۔ جوش خطابت میں کبھی Hands up تو کبھی Thumps up کر کے دکھاتے ہیں۔ کچھ ہی دنوں بعد عوام کو تنہا چھوڑ کر گرمیوں میں سردی کے مزے لینے چلے جاتے ہیں ۔

عوام سے فرماتے ہیں قربانی دو اور خود قربانی کا گوشت کھانے نکل جاتے ہیں

ہمارے ملک میں پارلیمانی نظام میں شاہی نظام Mix-up ۔ وزیراعظم کے بیٹے نے حساب کی کتاب میں صرف Sum up پڑھا ہے۔ اس لیے جو دل آتا ہے جمع کرلیتے ہیں پاپا سے کہتے ہیں جو جمع کیا ہے اسے پانامہ والوں کو Give up کردیں

پاپا پہلے Mind set up کرتے ہیں اور بعد میں Mind make up کرتے ہیں ۔

پاپا سارے کام کرنے کے بعد Follow Up کرنے کی ذمہ داری انکل ڈار کو دے دیتے ہیں ۔ انکل نام کے ڈار میں مگر ڈرتے بہت میں پچھلی دفعہ پکڑے گئے تو سب کچھ لکھ کر Give up کردیا ۔ آدمی بھی کتنا مجبور ہے سارا دن آفس میں Boss کو Buck-up تو کبھی Back up کرتے نہیں تھکتا صرف اس لئے کہ بیگم کے ساتھ Breakup نہ ہوجائے ۔ آدمی کی یہی خواہش رہتی ہے بس زندگی میں Patch up چلتا رہے

بیگم ہیں کے نخرے ہی کم نہیں ہوتے صبح گیارہ بجے انکی Wake up ہوتی ہیں اور بعد میں Make up۔ شوہر کے ساتھ شاپنگ کرنے کے بعد فرماتی ہیں Pay کر دیں Paid up کیپیٹل میں سے

حیرت ہوتی ہے ملک کا کیپیٹل ملک میں ہونا چاہیے مگر ہمارے ملک کا کیپیٹل ملک سے باہر ہے

پولیس line up ہوکر آنسو گیس چھوڑ رہی ہے اور کارکن کیپیٹل سے closeup ہوتے جارہے ہیں

خان صاحب آواز لگا رہے ہیں hurry up کارکنوں کو بھوک لگ رہی ہے آوازیں آرہی ہیں کہاں ہے Ketchup

Advertisements
julia rana solicitors london

کارکن چاہتے ہیں ملے ناشتے میں برگر اور 7up پارٹی کہتی ہے فنڈز کی ہے کمی کھا لو روٹی پی لو چائے کا Cup۔ دیکھنا یہ ہے دو تاریخ کو جمہوریت کرتی ہے Breakup یا اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہوتی ہے closeup

Facebook Comments

محمد امانت اللہ
محمد امانت اللہ فکاھیہ لکھتے ہیں اب تک تین سو سے ذیادہ کالم اخبار میں چھپ چکے ہیں ۔ فیس بک پر دو سو سے زائد تحریریں پوسٹ کر چکے ہیں ۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply