پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے عالمی مخالفت کے باوجود مزید 2 کروز میزائلوں کا تجربہ کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے اپنے مغربی ساحلی علاقے سے 2 کروز میزائل سمندر میں فائر کیے۔
رواں سال 8 جون کے بعد شمالی کوریا کا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے۔
شمالی کوریا نے 8 جون کو درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے 8 بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا اور شمالی کوریا کو میزائل تجربات پر عالمی برادری کی شدید مخالفت اور پابندیوں کا سامنا ہے۔
Facebook Comments


بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں