• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حکومت مخالف احتجاج، مودی سرکار نے راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا

حکومت مخالف احتجاج، مودی سرکار نے راہول گاندھی کو گرفتار کرلیا

دہلی:بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو بی جے پی کی ایما پر دھرنے کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ دہلی پولیس نے گزشتہ روز وجے چوک میں راہول گاندھی اور پارٹی کے کئی دیگر ارکان کو حراست میں لے لیا ہے۔

کانگریس رہنما سونیا گاندھی کی ای ڈی میں پیشی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ راہول گاندھی اور دیگر ارکان نے ایوان صدر جانے کی کوشش کی۔جس کے بعد پولیس نے راہول گاندھی ودیگر ارکان کو گرفتار کر لیا۔

راہول گاندھی کا کہنا ہے مودی سرکار کی جانب سے تحقیقاتی ایجنسیوں کا مبینہ غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے دیگر کانگریس ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ پارلیمنٹ کے احاطے میں واقع گاندھی کے مجسمے سے وجے چوک کی طرف احتجاجی مارچ نکالا تھا۔

julia rana solicitors

سونیا گاندھی سے نیشنل ہیرالڈ اخبار سے منسلک منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ میں دوسری بار پوچھ گچھ کی جا رہی تھی، پہلی بار ان سے پوچھ گچھ 21 جولائی کو کی گئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply