راجہ ریاض قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن راجہ ریاض قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب ہو گئے۔

قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے لیے تحریک انصاف کے منحرف رکن راجہ ریاض کو نامزد کیا گیا اور آج ایوان میں 16 اراکین نے ان کی حمایت کی جس کے بعد وہ قائد حزب اختلاف منتخب ہو گئے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے راجہ ریاض کی بطور قائد حزب اختلاف انتخاب کی منظوری دیئے جانے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply