• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • حجاب پر پابندی کا تنازع، انتہاپسند ہندو اور باحجاب طلبا آمنے سامنے

حجاب پر پابندی کا تنازع، انتہاپسند ہندو اور باحجاب طلبا آمنے سامنے

بھارتی ریاست کرناٹک میں طلبا پر حجاب کی پابندی کا تنازع شدت اختیار کرنے لگا۔

بھارتی شہر اوڈوپی میں انتہا پسند ہندو مسلم طلبا کااحتجاج بھی برداشت نہ کرسکے۔ نارنجی رنگ کے مفلر والے بھارتی انتہا پسند باحجاب طلبا کے خلاف احتجاج کرنے نکل پڑے۔

انتہا پسندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کالج انتظامیہ مسلم طلبا کو نارنجی شال پہننے یا پھر اسکارف اتارنے کا حکم دے۔ دوسری جانب مسلم طلبا کی جانب سے کرناٹکا ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے سکولوں میں حجاب پہننے پر پابندی کے خلاف بڑی تعداد میں مظاہرین احتجاج کر رہے ہیں ۔ گزشتہ روز کرناٹک کے دو شہروں میں سینکڑوں کی تعداد میں افراد نے پابندی کے خلاف مظاہرہ کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کرناٹک کے ایک سرکاری سکول میں مسلمان طالبات کو حجاب پہننے سے روکا گیا تھا جس کے بعد دو اور تعلیمی اداروں میں بھی پابندی کے احکامات جاری کر دیے گئے تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply