پی آئی اے بھی کرسمس کی خوشیوں میں رنگ گیا

پی آئی اے بھی کرسمس کی خوشیوں میں رنگ گیا، اسلام آباد سے کراچی جانے والی پرواز میں مسافروں کو بڑا سرپرائز دیا گیا۔

سانتا کلاز نے تحائف اورچاکلیٹس تقسیم کیں، پرواز میں وفاقی وزیر امین الحق سمیت ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے، پی آئی اے کی پرواز میں کرسمس کی خوشیوں سے وفاقی وزیرامین الح، رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل، نفیسہ شاہ بھی خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے۔

ارکان قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے ثابت کیا کہ وہ واقعی قومی ائیرلائن ہے جو تمام مذاہب کے ماننے والوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔ سی ای او پی آئی اے نے کہا ہے کہ پی آئی اے مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں شریک ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply