کوئٹہ میں دہشت گردی،پولیس افسر اور3اہلکار جاں بحق

کوئٹہ. دہشت گردوں نے کوئٹہ کو پھر نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کو خود کش حملے میں پولیس افسر حامد شکیل اور 3پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔چمن ہاوسنگ اسکیم میںواقعہ پیش آیا۔ ڈی آئی جی حامد شکیل دفتر جانے کے لئے جیسے ہی اپنی رہائش سے نکلے ان کی گاڑی پر مبینہ خود کش حملہ کیاگیا۔ حامد شکیل،اے ایس آئی رمضان اور ڈرائیور جلیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ قریبی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق حملہ خودکش تھا۔ 10 سے 15 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *