زکواۃ، ٹیکس، نصاب، زیورات پر زکوۃ ۔۔۔ طفیل ہاشمی
یہ بات درست ہے کہ نمازوں کے اوقات، رکعات وغیرہ کی طرح زکوۃ کا نصاب بھی قرآن میں نہیں ہے لیکن نمازوں کی تفصیلات کی طرح زکوۃ کی تفصیلات بھی سنت میں موجود ہے اور مسند احمد، مصنف عبدالرزاق، بیہقی، ابوداؤد وغیرہ کتب حدیث میں سونے اور چاندی دونوں کا نصاب رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم نے متعین فرمایا تھا۔ اس وزن کو ہردور کے مروج اوزان سے ہم آہنگ کیا جاتا رہا۔ سونے اور چاندی کے نصاب پر بہت معمولی فقہی اختلاف کے باوجود فی الجملہ اس پر اجماع امت رہا ہے۔← مزید پڑھیے
