حکیم الامت، شاعر مشرق، مفکر پاکستان حضرت علامہ اقبال ؒکا یوم ولادت آج ملی جوش و خروش سے منایا جائے گا ۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں علامہ اقبال ؒکے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ خصوصی تقریبات اور سیمینار ز بھی منعقد ہوں گے جس میں مقررین علامہ اقبال ؒ کی زندگی اور پاکستان کے قیام کے لئے جدوجہد پر روشنی ڈالیں گے ۔ لاہور میں مزار اقبال ؒپر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہو گی ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں