جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے صدر پاکستان کا بیان

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں نہیں ہے۔عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کے تمام ممالک میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، پاکستان جوہری ہتھیاروں کی دوڑ میں نہیں ہے۔ جوہری ہتھیار صرف دفاع کیلئے ہیں۔صدر پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں جوہری عدم پھیلاؤ کا حامی ہے،عالمی امن کولاحق خطرات سے مشترکہ طور پر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔ان کا مزید مزید کہنا تھا کہ حکومت سماجی شعبے کی ترقی کیلئے پر عزم ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply