جے آئے ٹی، منڈولی، اور مگرمچھ

1:جے آئی ٹی رپورٹ کو پڑھا …ایک جگہ نہیں ،ہر دوسرے تیسرے صفحے پر واضح کیا گیا ہے کہ شریف خاندان اور اس کے گواہوں نے ہر قدم پر مانگی ہوئی معلومات کو بار بارمانگنے کے با وجود چھپایا، یا جعلی دستاویزات پیش کرکے الو بنانے کی کوشش کی ….بالکل ایک جگہ بھی اس میں کوئی شک نہیں ….بڑی مثال ایک ایسی دستاویز کی ہے جس میں امارات کی کرنسی کو اس وقت درہم لکھا گیا ہے جب ابھی وہاں ریال ہی چلتا تھا….کھلی دھوکہ دہی اور فراڈ ثابت ہو گیا ہے …وہ بھی صرف نواز شریف صاحب پر نہیں بلکہ ان کی ولی عہد مریم نواز صاحبہ پر بھی …اور یہ ہوا بھی سپریم کورٹ کے سامنے ہے …کسی بھی فیصلے میں ان کا بچنا اصولوں کے مطابق تو ناممکن ہی ہے …اور ثبوت بھی ان کی اپنی پیش کی گئی دستاویزات ہوں گی نہ کہ کسی کی جھوٹی گواہی یا کوئی اور ایسا طریقہ جس پر یہ انگلی اٹھا سکیں…
2:چلو ان کا کانٹا تو نکلنے کے کافی آثار نظرآنے لگے ہیں، اگر پھر سے اصل اور وڈی مافیا یعنی کرپٹ جنرلزکی کوئی منڈولی ان کے ساتھ نہ بن گئی ،این آر او کی طرح کی .اس کا بھی امکان پورا ہے ۔چلو سب اچھا ہوتا ہے اور کوئی چھوٹ نہیں ملتی اور ان کا پتہ کٹ جاتا ہے …یہ بھاگ جاتے ہیں یا جیل جاتے ہیں (میرے منہ میں گھی شکر!) تو اگلی آپشن کیا ہے …عمران خان صاحب ؟؟
3: مسٹر کلین عمران خان صاحب نے خود، نواز اور زرداری کو نوے فیصد درست ثابت کیا ہے یہ کہہ کر کہ اس ملک میں انتہائی کرپٹ سیاستدانوں کوساتھ ملائے بغیر حکومت میں آنا، نا ممکن ہے ۔اسی فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اگلی حکومت میں عین ممکن ہے کہ وزارت عظمیٰ تو عمران خان صاحب کو ملے جبکہ باقی سب وہی مکروہ چہرے ہونگے جو کہ اب آپ کو زرداری اور نواز کے ساتھ نظر آتے ہیں۔مسٹر کلین یہ تسلی دینے کی کوشش کرتے ہیں کہ میں ان سب کو قابو کر لوں گا …نہیں میری جان قابو تو وہ آپ کو کریں گے ..وجہ کہ آپ کی حکومت ان کی سیٹوں پر ٹکی ہوئی ہو گی …ٹس سے مس نہ کرنے دیں گے آپ کو …بلکہ جو جو نیب کا افسر زیادہ اچھلا ، اسے گھر بھیجا جائے گا جیسا کہ ۔کے پی کےمیں ان کرپٹ عناصر نے خود خان صاحب کے مبارک ہاتھوں سے کر کے دکھلایاہے…
4:سو مجھے تو نواز فیملی کے جانے سے صرف اس بات کی خوشی ضرور ہے کہ ایک بڑا مافیا کم ہو گیا لیکن اصل مافیا کے ہوتے اور جنرل اور ججز سمیت سب کے احتساب کی عدم موجودگی میں پاکستان کو کرپشن سے چھوٹ ملتی نہیں لگتی …ہاں اگر اسی نازک موقع پر عوام بجائے نواز شریف کو بچانے کے یہ مطالبہ لے کر سڑکوں پر نکل آئے کہ کرپٹ جنرلز کو بھی لگے ہاتھوں لٹکا دیا جائے تو پھر شائد کوئی صورت نجات کی بن جائے .اس کے بعد آئی ایس آئی وغیرہ ان حکمرانوں کو ایک پیسہ غبن نہ کرنے دیں گے کہ ان کو خود بچنے کی کوئی امید نہ ہو گی…
5:فی الحال پاکستان کا علاج اسی میں ہے کہ آئی ایس آئی جیسے طاقتور ترین اداروں کو لائسنس ٹو کل (License to kill) اور سات خون معاف کر کے ملک کی جغرافیائی حدود کی حفاظت ، اندرونی سازشوں اور سب سے بڑھ کر میگا کرپشن کو روکنے پر لگایا جائے…..آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ طاقت تو ابھی بھی ہے لیکن ابھی ایک سقم ایسا باقی ہے جس کی وجہ سے یہ طاقت بجائے ملک کو قوی کرنے کے ایک مافیا بن چکی ہے اور وہ یہ ہے کہ اس کے افسران کو پتہ ہے کہ ہمارے جنرلز جو کچھ بھی کر لیں، اکہتر اور کارگل جیسی ذلت بھی ملک پر تھوپ دیں، یا ڈی ایچ اے کے اربوں بھی ڈکار جائیں، انہیں استثنیٰ حاصل ہے…اگر کوئی عدالت انہیں کچھ بھی کہے تو انہیں جھوٹے کمر درد کی رپورٹ بنا کر ملک سے فرار کرانا ہمارا فرض ہے ..ملک گیا بھاڑ میں……اس شے کو ختم کرنا ہو گا ورنہ یہ سات خوں معاف والی طاقت ان کے ہاتھ میں نہیں دی جا سکتی !!!
6: اگر اسٹبلشمنٹ والے اپنے مگرمچھوں پر آنچ نہ آنے دیں اور آپ پھر بھی انہیں احتساب سے مخلص سمجھیں توبادام کھایا کريں!!مقصد صرف دباؤ اور سمجھوتہ ہے!

Facebook Comments

ثاقب چوہدری
ثاقب چوہدری سعودی جامعہ میں عشرہ بھر تدریس کے بعد اب کینیڈا میں ایک لیموزین فلیٹ ، تدریس ، اور متعدد موضوعات پر خامہ فرسائی میں خود کو مصروف رکھتے ہیں......

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply