ناشتہ ترک کرنے سے فالج اور امراض قلب کا خطرہ

ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ ناشتہ ترک کرنیوالے افراد میں  امراض  قلب اور فالج کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک لاکھ 30 ہزار افراد کا مطالعہ کیا گیا سروے سے معلوم ہوا کہ ہفتے کے دنوں میں جو لوگ زیادہ دن تک ناشتہ ترک کرنے کا معمول بناتے ہیں وہ فالج کے زیادہ شکار ہوسکتے ہیں اور اسی لیے ڈاکٹر زور دے رہے ہیں کہ کسی بھی صورت میں ناشتے کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ مطالعے میں شامل ایک لاکھ سے زائد افراد میں سے 3,772 کو فالج اور 870 کو دل کے امراض لاحق ہوئے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر 100 افراد اکثر ناشتہ چھوڑدیں تو ان میں سے 20 فالج یا دل کے عارضے کے شکار ہوئے۔ یہ تحقیق اوسا کا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی ہے جس میں لوگوں کی جسمانی صحت کا بہت قریب سے جائزہ لیا گیا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق اگر ناشتہ چھوڑنے کی عادت بنالی جائے تو مضر کولیسٹرول دھیرے دھیرے بڑھنے لگتا ہے اوربلڈ پریشر میں اضافہ ہوتا ہے۔ جب یہ دونوں کیفیات شدت اختیار کر لیں تو مرض لاحق ہوجاتا ہے۔ ہفتے کے دنوں میں جو لوگ زیادہ دن تک ناشتہ ترک کرنے کا معمول بناتے ہیں وہ فالج کے زیادہ شکار ہوسکتے ہیں

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply